Thursday, May 16, 2024

راولپنڈی ایکسپریس کا پھر سے میدانوں میں دوڑنے کا اعلان

راولپنڈی ایکسپریس کا پھر سے میدانوں میں دوڑنے کا اعلان
February 12, 2019
لاہور ( ویب ڈیسک ) راولپنڈی ایکسپریس کےنام سے جانے جانے والے شعیب اختر نے میدانوں میں واپس آنے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیوپیغام شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ  آج کل کے بچوں کو لگتا ہے کہ انہیں بہت کچھ آتا ہے ، وہ سمجھتے ہیں کہ میری تیزی کو چیلنج  کر سکتے ہیں تو بچو میں واپس آرہا ہوں  اور بتاؤں گا کہ تیزی ہوتی کیا ہے ۔ شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ  بچو اب تم بچ کر رہنا ۔ شعیب اختر کے  اس پیغام کے بعد ان کے چاہنے والے  تجسس میں مبتلا ہیں کہ  شعیب اب کیا کرنے والے ہیں ۔ واضح رہے کہ  شعیب اختر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کیساتھ بھی منسلک رہ چکے ہیں ۔