Wednesday, May 8, 2024

راولپنڈی اور چیچہ وطنی میں تہرے قتل کی دو وارداتیں

راولپنڈی اور چیچہ وطنی میں تہرے قتل کی دو وارداتیں
December 9, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی اور چیچہ وطنی میں تہرے قتل کی دو وارداتیں ہوئیں ، راولنڈسی میں تھانہ واہ کے علاقے میں شقی القلب شخص نے بیوی اور دو بیٹیاں قتل کر دیں۔

اظہر شاہ کی اندھا دھند فائرنگ سے غزالہ، فروہ اور عینی موقع پر جاں بحق ہو گئی  جب کہ  ملزم فرار ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع نے لاشیں سول اسپتال منتقل کر دیں۔

چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 13 گیارہ ایل میں دیرینہ دشمنی پر 3بھائی قتل کر دیے گئے ۔ نواز، ساجد اور عباس کے قتل کا ملزم کاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔