Monday, May 13, 2024

راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو، مزید 74 کیسز سامنے آ گئے

راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو، مزید 74 کیسز سامنے آ گئے
November 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو ہو گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 74 کیسز سامنے آ گئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 26 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ دیہی علاقوں میں 8 اور شہری علاقوں میں 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں سال شہر اقتدار میں 4 ہزار 509 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے جن میں سے دیہی علاقوں سے 2 ہزار 561 اور شہری علاقوں سے 1948 کیسز سامنے آئے ہیں۔

راولپنڈی کے اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی مریضوں کے تعداد بھی بڑھ گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے۔ شہر بھر میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 5 سو سے زائد تک پہنچ گئی ہے۔ ضلع کے تینوں سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے 274 بیڈز موجود ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں 69، ہولی فیملی ہسپتال میں 175 جبکہ بی بی ایچ میں 30 بیڈز موجود ہیں۔