Thursday, March 28, 2024

راولپنڈی اور اسلام آباد میں فرق ختم کردینگے ، وزیراعلیٰ پنجاب

راولپنڈی اور اسلام آباد میں فرق ختم کردینگے ، وزیراعلیٰ پنجاب
April 12, 2019

 راولپنڈی (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا راولپنڈی اور اسلام آباد میں فرق ختم کردینگے۔ ہم باتیں نہیں ، عمل کرکے دکھائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب میں کہا عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب نہ چاہتے تو راولپنڈی میں یونیورسٹی نہیں بن سکتی تھی۔ پنجاب حکومت وومن یونیورسٹی کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔ حکومت کے تمام وسائل آپ کیلئے حاضر ہیں۔ راولپنڈی کیلئے نالہ لئی کا پراجیکٹ لارہے ہیں، 70 ارب روپے لاگت آئے گی۔ راولپنڈی میں 50ارب کی لاگت سے رنگ روڈ بھی تعمیر کیا جائے گا۔

شیخ رشید نے خطاب میں کہا خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی پہلے نمبر پر ہے۔ میرے صوبے کا وزیراعلیٰ میری ٹرین میں بیٹھ کر راولپنڈی آیا۔ محنت موت کے منہ سے بھی کامیابی چھین لیتی ہے۔

شیخ رشید بولے کبھی پولیس اور پٹواری کی سیاست نہیں کی ۔ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار نہ دیا تو سیاست چھوڑ دینگے۔ انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کو ویمن یونیورسٹی بنانے کا اعلان بھی کر دیا۔

شیخ رشید نے کہا وومن یونیورسٹی بنانے پر ملک کے تمام بڑے لوگ مخالف ہوگئے۔ راولپنڈی میں یونیورسٹی اسی سال بنے گی چاہے چادر ہی کیوں نہ پھیلانی پڑے۔ شیخ رشید نے لال حویلی وومن یونیورسٹی کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب میں کہا سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ تہمینہ جنجوعہ ایک بااصول اور باصلاحیت سیکرٹری خارجہ  رہی ہیں۔ تہمینہ جنجوعہ کی بطور سیکرٹری خارجہ کمی محسوس کریں گے۔