Thursday, May 2, 2024

راولپنڈی : انتظامیہ کی ملی بھگت سے چربی پگھلا کر مضرصحت تیل بنانے کا کام جاری

راولپنڈی : انتظامیہ کی ملی بھگت سے چربی پگھلا کر مضرصحت تیل بنانے کا کام جاری
September 19, 2016
راولپنڈی (92نیوز) راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے شہرکی فضا کو آلودہ کردیا گیا۔جگہ جگہ قربانی کے جانوروں کی چربی پگھلا کر مضر صحت تیل بنانے کاسلسلہ عروج پر ہے۔ انتظامیہ نے تمام صورتحال جاننے کے باوجود چپ سادھ لی۔ تفصیلات کے مطابق عید قربان تو ختم ہوگئی لیکن انتظامیہ کی غفلت نے شہر اورکینٹ کو آلودہ کردیا ہے۔ بیشتر مقامات پر قربانی کے جانوروں کی چربی پگھلا کر تیل، صابن و دیگر اشیاءتیارکرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ چربی پگھلانے سے مختلف علاقوں میں تعفن اور بدبو پھیل گئی ہے جس سے شہریوں کا سانس لینابھی دشوار ہوگیا ہے۔ چربی پگھلانے والوں کے پاس نہ تو کوئی اجازت نامہ ہے نہ ہی حفظان صحت کے اقدامات کیے ہیں۔ دھندے میں ملوث عناصر کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں ہی یہ کام کرتے ہیں اور انتظامیہ اس بارے میں آگاہ ہے۔ راولپنڈی میں چربی پگھلانے کے کارخانوں سمیت غیرقانونی دھندے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔