Sunday, September 8, 2024

راولپنڈی اسلام آباد کے ٹیکسی مالکان کا آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف احتجاج

راولپنڈی اسلام آباد کے ٹیکسی مالکان کا آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف احتجاج
August 20, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) راولپنڈی اسلام آباد کے ٹیکسی مالکان کا آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف شدید احتجاج۔ سینکڑوں ٹیکسیوں پر مشتمل قافلے نے راول ڈیم چوک بلاک کردیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو آگے جانے سے روک دیا۔

آن لائن ٹیکسی سروس نے جڑواں شہروں کے ہزاروں ٹیکسی ڈرائیورز کے چولہے ٹھنڈے کردیئے۔ جڑواں شہروں میں چلنے والی ٹیکسی مالکان نے آن لائن ٹیکسی کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج کا آغاز فیض آباد سے ہوا جہاں سینکٹروں ٹیکسیاں اکٹھی ہوئیں اور بنی گالا کی طرف نکلیں تاہم راستے میں راول ڈیم چوک پر پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو آگے جانے سے روک دیا۔

مشتعل مظاہرین نے راول ڈیم چوک بلاک کرکے وہی احتجاج شروع کردیا۔ مظاہرین نے راستے سے گزرنے والی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

ٹیکسی مالکان نے بنی گالہ تک مارچ کیا۔ ٹیکسی ڈرائیوروں کا مطالبہ تھا کہ آن لائن ٹیکسی کو کمرشل کیا جائے۔..