Friday, May 10, 2024

راولپنڈی، اسلام آباد کی مساجد میں حکومتی ہدایات کے تحت نماز تراویح کی ادائیگی

راولپنڈی، اسلام آباد کی مساجد میں حکومتی ہدایات کے تحت نماز تراویح کی ادائیگی
May 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر کی طرح راولپنڈی اسلام آباد کی مساجد میں بھی نماز تراویح کی ادائیگی، حکومتی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کی گئی۔ رمضان المبارک کی بابرکت لمحات میں فرزندان توحید رحمتیں سمیٹنے میں مصرف ہیں۔ اسلام آباد کی فیصل مسجد کے کھلے صحن میں حفاظتی تدابیر کےساتھ نمازِ تراویح ادا کیں۔ تراویح کے روح پرور اجتماع میں قراٗ حضرات نے خوش الحانی کے ساتھ قران سُنایا، اس موقعہ پر حکومتی ہدایات کے عین مطابق خصوصی انتظامات کئے گئے  تھے۔ کرونا کے پیش نظر انتہائی محدود تعداد میں فرزندان اسلام نے مساجد میں نمازِ تراویح ادا کی۔ جڑواں شہروں کی دیگر مساجد میں بھی حکومتی ہدایت کے مطابق صفیں اور دریاں ہٹائی گئیں، سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے تراویح کا اہتمام کیا گیا۔