Thursday, March 28, 2024

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس منصوبہ مکمل ،وزیر اعظم تین جون کو منصوبے کا افتتاح کرینگے

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس منصوبہ مکمل ،وزیر اعظم تین جون کو منصوبے کا افتتاح کرینگے
June 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)راول پنڈی اسلام آباد میٹروبس سروس منصوبہ مکمل ہو گیا،وزیر اعظم میاں نوازشریف اس شاہکار منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ پی سی ون کے مطابق راول پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس منصوبہ44 ارب روپے کی لاگت سے ایک سال 2 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا۔ جس میں 8 کلومیٹر جدید برج ،کثیر المقاصد فلائی اورز پارکنگ  بھی تعمیر کی گئی ہیں، میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے ہوگا۔ ابتدائی طور پر 70 بسیں چلائی جایئں گی ،اس منصوبے سے راولپنڈی اسلام آباد کے1لاکھ 50 ہزار شہری یومیہ فائدہ اٹھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سگنل فری22 کلومیٹر میٹروبس سروس کا روٹ راول پنڈی صدر سے شروع ہورہا ہےصدر سے فیض آباد تک مری روڈ پر8کلومیٹر میں میٹرو بس کے 10 اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں مریڑ چوک،لیاقت باغ،وارث خان سمیت سکستھ روڈ اور شمس آباد شامل ہیں جبکہ فیض آباد سے سیکرٹریٹ تک اسلام آبا میں 14 اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ میٹروبس  جناح ایونیو  کے کچھ حصے پر زیر زمین گزرے گی۔ میٹرو بس سروس کی تعمیر کے دوران جہاں مختلف احتجاجوں اور دھرنوں کے باعث منصوبے کی تکمیل تاخیر کا شکار ہوئی،عوام اور تاجروں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب اس منصوبے کی تکمیل سے حاصل ہونے والےفوائد تمام مشکلات بھلادی ہیں۔