Thursday, September 19, 2024

راولپنڈی آرٹس کونسل میں خواتین کی تیارکردہ پینٹنگز اور ملبوسات کی نمائش شروع

راولپنڈی آرٹس کونسل میں خواتین کی تیارکردہ پینٹنگز اور ملبوسات کی نمائش شروع
March 8, 2016
راولپنڈی (نائنٹی ٹو نیوز) راولپنڈی آرٹس کونسل میں خواتین کی تیارکردہ پینٹنگز اور ملبوسات کی نمائش شروع ہو گئی۔ نمائش میں پاکستانی ثقافت کے سارے رنگ چھلکتے نظر آ رہے ہیں۔ راولپنڈی آرٹس کونسل میں آٹھ خواتین کی 100 سے زیادہ پینٹنگز کی نمائشن جاری ہے۔ فنکاروں نے کینوس پر آئل اور واٹر کلر کے استعمال سے عورت کی زندگی کے مختلف پہلوئوں کی عکاسی کی ہے۔ کسی تصویر میں جذبات، کسی میں رہن سہن اور کسی میں کام کاج کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ہفتہ خواتین کے سلسلے میں آرٹ گیلری میں دستکاری ملبوسات کی نمائش بھی کی گئی۔ باریک کڑھائی اور کورا دبکا سے تیار ہونے والے لونگ سوٹ، سلکی گائون، فراکس اور ساڑھیاں خواتین کی دلچسپی کا مرکز بنی رہیں۔ ملبوسات اور پینٹنگز کی اس نمائش میں مختلف علاقوں کی خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم، محرومیوں، اُداسیوں اور خوشیوں کے انداز ایک ساتھ ملتے ہیں۔