Friday, April 26, 2024

راولپنڈی، 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، سفاک ملزم گرفتار

راولپنڈی، 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، سفاک ملزم گرفتار
November 22, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی کے علاقے تھانہ ایئرپورٹ میں 7 سالہ بچی کے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے ملزم مقتولہ بچی کا قریبی عزیز ہے، پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ راولپنڈی میں تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں سے 7 سالہ بچی کی لاش گھر سے بر آمد ہوئی، ایس پی پوٹھوہار موقع پر پہنچ گئے، گھر میں موجود بیڈ پر خون کے چھینٹوں کے ثبوت ملے، مقتولہ کے گھر والوں سے خون کے ملنے والے چھینٹوں کی روشنی میں پوچھ گچھ کی گئی۔ سی پی او فیصل رانا کے مطابق ملزم نے 7 سالہ بچی کو گھر میں زیادتی کے بعد قتل کیا، پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزم کو فرار ہونے کا موقع نہ ملا،گھنائونی واردات کرنے والا سفاک ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا۔