Thursday, May 2, 2024

راولپنڈی ، 5 ہزار روپے نہ دینے پر شوہر نے تیزاب پلا کر بیوی کی جان لے لی

راولپنڈی ، 5 ہزار روپے نہ دینے پر شوہر نے تیزاب پلا کر بیوی کی جان لے لی
May 1, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں 5 ہزار روپے نہ ملنے پر شوہر نے تیزاب پلا کربیوی کی جان لے لی۔ اہلخانہ نے پولیس پرمقدمہ درج نہ کرنے کا الزام بھی لگا دیا۔ راولپنڈی میں ظلم کی ایک اور داستان رقم ہو گئی۔ ڈھوک رتہ میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا جہاں پانچ ہزار روپے نہ دینے پر خاوند نے اہلیہ کو تیزاب پلا دیا۔ چھ اپریل سے یکم مئی تک 20 سالہ ثاینہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج رہی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ مقتول کی والدہ کے مطابق ثاینہ کی چار سال قبل رفاقت سے شادی ہوئی۔ پیسوں کی خاطر داماد پہلے بھی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ دم توڑنے سے قبل ثاینہ نے اپنا ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کرایا۔ ثاینہ کی والدہ نے پولیس پر مقدمہ درج نہ کرنے کا الزام عائد کر دیا جبکہ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی جانب سے کوئی درخواست موصول ہی ہوئی نہیں۔ درخواست موصول ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔