Friday, May 17, 2024

راولپنڈی ، 2 گروپوں کا تنازع راہ گیر بچی کی جان لے گیا

راولپنڈی ، 2 گروپوں کا تنازع راہ گیر بچی کی جان لے گیا
January 26, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں 2 گروپوں کے تنازع سے راہ گیر بچی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کے علاقے سنگرال میں دو گروپوں ندیم اعجاز اور مشتاق انور وغیرہ کے درمیان تصادم ہوا جس کے دوران قریب کھلینے میں مصروف چار سالہ عروج کوگولی لگی ۔ چار سالہ ننھی پری عروج موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے دونوں گروپوں کے متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔