Tuesday, April 23, 2024

راولاکوٹ: مسافر بس کھائی میں جاگری، 6افراد جاں بحق، 28زخمی

راولاکوٹ: مسافر بس کھائی میں جاگری، 6افراد جاں بحق، 28زخمی
January 12, 2017

مظفرآباد (92نیوز) آزادکشمیر کے علاقے ہجیرہ کے قریب بس کھائی میں گرنے سے تین خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ اٹھائیس زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس کو حادثہ ہجیرہ کے قریب پیش آیا جو موڑ کاٹتی ہوئی گہری کھائی میں جا گری۔ بس راولپنڈی سے فاروڈ کہوٹہ جا رہی تھی۔

جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک بچے کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ اٹھائیس زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔