Sunday, September 8, 2024

 راولا کوٹ : مسافر وین نالے میں گرنے سے 5مسافر جاں بحق

 راولا کوٹ : مسافر وین نالے میں گرنے سے 5مسافر جاں بحق
July 2, 2016
راولاکوٹ(92نیوز)راولا کوٹ کے قریب آزاد پتن کے مقام پر مسافر وین نالے میں گرگئی ، مسافر وین کے گرنےسے پانچ مسافر ہلاک جبکہ 10افراد زخمی ہوگئےہیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق راولا کوٹ کےنواحی علاقے آزاد پتن کے مقام پر ایک مسافر وین تیز رفتاری کے باعث نالے میں گر گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق مسافر وین کی رفتار بہت تیز تھی اور نالے کےقریب ڈرائیوراسے قابو کرنے میں ناکام رہا ۔ وین نالے میں گرنے سے پانچ مسافر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 10افراد زخمی ہوئے ہیں  ۔پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔