Monday, May 20, 2024

راولا کوٹ اور چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی جارحیت سے دو بچے شہید

راولا کوٹ اور چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی جارحیت سے دو بچے شہید
October 4, 2017

راولپنڈی ( 92 نیوز ) بھارتی فوج کی جارحیت سے دو بچے شہید ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے راولاکوٹ اور چری کوٹ سیکٹرز کے دیہات ککوٹہ ،چفر،سیریاں اور ناراکوٹ کو نشانہ بنایا۔گھروں پربھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال فائرنگ کی اورگولے برسائے گئے ۔ بھارتی فوج کی اس جارحیت کے نتیجے میں چفر گاؤں کے رہائشی سخی کیانی کے2لخت جگر شہید ہوگئے۔
دشمن کی اس گھناؤنی حرکت پر ارض پاک کے محافظ فوری حرکت میں آئے اور جان ہتھیلی پر رکھ کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ۔پاک فوج کے بہادر جوانوں کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی کئی چوکیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں۔ 3بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 5زخمی بھی ہوئے ۔آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ پاک فوج دشمن کے مسلسل حملوں کا تابڑ توڑ جواب دی رہی ہے۔