Sunday, September 8, 2024

رانی پور : نیشنل ہائی وے پر تیزرفتار کوچ نے چالیس جانوروں کو کچل دیا

رانی پور : نیشنل ہائی وے پر تیزرفتار کوچ نے چالیس جانوروں کو کچل دیا
July 12, 2016
رانی پور (92نیوز) نیشنل ہائے وے پر رانی پور کے قریب تیزرفتار کوچ مویشیوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد جانور مر گئے۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے پر رانی پور کے قریب ڈرائیور نے تیزرفتار کوچ جانوروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد جانور مر گئے۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ حادثہ گڈیجی کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ مویشیوں کے مالک نے بھا گ کر جان بچائی۔ مویشیوں کے مالک نے بتایا کہ انہوں نے تیزرفتار کوچ روکنے کے بہت اشارے کئے لیکن ڈرائیور نے کوچ روکنا تو درکنار رفتار تک کم نہ کی۔ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اس کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔