Friday, April 26, 2024

رانی پور : مسلح افراد کی فائرنگ سے 10افراد جاں بحق 15زخمی

رانی پور : مسلح افراد کی فائرنگ سے 10افراد جاں بحق 15زخمی
October 31, 2015
رانی پور(92نیوز)وزیر اعلی سندھ کا ضلع خیر پور کا قصبہ رانی پور خون میں نہا گیا ،مسلح افراد کی فائرنگ سے 10افراد جاں بحق جبکہ 15افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کےمطابق سائیں قائم علی شاہ کے ضلع میں خون کی ہولی کھیل دی گئی ہے ۔بلدیاتی انتخابات میں آج پولنگ کے دوران مسلح  افراد کی فائرنگ سے 10افراد جاں بحق جبکہ 15افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ واقعہ کے بعد رینجرز کی بھاری نفری نے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔