Tuesday, April 16, 2024

رانامشہودکے بیان کاپارٹی سے کوئی تعلق نہیں،پارلیمانی اصولوں پر قائم ہیں ، شہباز شریف

رانامشہودکے بیان کاپارٹی سے کوئی تعلق نہیں،پارلیمانی اصولوں پر قائم ہیں ، شہباز شریف
October 3, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت کو گرانے کی کوئی بات نہیں ، ہم پارلیمانی اصولوں پر قائم ہیں ، رانا مشہود کے بیان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں،مولانا فضل الرحمن کو متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلانے کی سفارش کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور متحدہ اپوزیشن سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلانے کی سفارش کی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف بولے ہم مثبت اپوزیشن اور تنقید کریں گے ،اس حکومت نے کوئی بجلی پیدا نہیں کی ۔ مولانافضل الرحمن نے کہا جعلی حکومت سے واسطہ پڑا ہے تحریک انصاف چرائے مینڈیٹ پر حکومت کررہی ہے ۔ شہباز شریف نے کہا پنجاب حکومت نہیں گرا رہے،رانا مشہود کے بیان پر کمیٹی بنا دی ہے۔ شہباز شریف نے اعلان کیا کہ پی اے سی کی سربراہی اپوزیشن کو نہ دی گئی تو یہ پارلیمنٹ پر حملہ ہوگا اور اپوزیشن اس کا حصہ نہیں بنے گی۔