Tuesday, April 23, 2024

رانامشہود اسٹیبلشمنٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، وزیراطلاعات پنجاب

رانامشہود اسٹیبلشمنٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، وزیراطلاعات پنجاب
October 2, 2018
لاہور( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کی جانب سے  اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بہترہونے کے بیان نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا۔ بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  رانا مشہود اسٹیبلشمنٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  شہبازشریف سے زیادہ کرپٹ اور نااہل کوئی حکمران نہیں ، عوام نے ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو اقتدار پر فائز کیا،رانا مشہود نے الیکشن کو مشکوک بنانے کی کوشش کی ۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ رانا مشہود  شہباز شریف کو ٹارزن اور سیکس ملین ڈالرمین ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ شہبازشریف سے زیادہ کرپٹ اورذہنی و انتظامی نااہل حکمران پنجاب کی تاریخ میں نہیں گزرا ۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ رانا مشہود بتائیں کہ چودھری پرویز الٰہی سے 100 ارب روپے سرپلس پر ملنے والا پنجاب شہباز شریف نے کئی سو ارب کا مقروض کیسے کیا ، پاور پراجیکٹس، 56 کمپنیاں، اورینج لائن ٹرین، میٹرو بس شہباز شریف کی کرپشن اور دیانتداری پر سوالیہ نشان ہیں ۔