Friday, March 29, 2024

رانا مشہود کا بیان بے بنیاد اور قابل افسوس ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

رانا مشہود کا بیان بے بنیاد اور قابل افسوس ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
October 2, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) رانا مشہود کے بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے رد عمل دیتے ہوئے  بیان کوافسوسناک قرار دے دیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ رانا مشہود کا بیان بے بنیاد اور افسوس ناک ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات ملکی استحکام کیلئے  نقصان دہ ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے آج اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ  اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پا چکے ہیں ، ن لیگ دو ماہ میں پنجاب میں حکومت بنا سکتی ہے ۔ رانا مشہود کے بیان کی مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے تردید کی تھی جب کہ ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ رانا مشہود کو بیان کےحوالےسے طلب کر رہے ہیں ۔