Friday, April 19, 2024

رانا مشہود پنجاب اسپورٹس یوتھ فیسٹیول کرپشن اسکینڈل میں نیب آفس پیش

رانا مشہود پنجاب اسپورٹس یوتھ فیسٹیول کرپشن اسکینڈل میں نیب آفس پیش
July 8, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب اسپورٹس یوتھ فیسٹیول میں میگا کرپشن کے اسکینڈل  میں  سابق وزیرکھیل رانا مشہود  نیب آفس میں پیش  ہو گئے ۔ نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما  رانا مشہود سے پوچھ گچھ کی ، ذرائع کے مطابق رانا مشہود کو نیب نے پنجاب اسپورٹس بورڈ کے حوالے سے نیا سوالنامہ دےدیا ، سوالنامے میں یوتھ فیسٹیول میں دیے جانے والے ٹھیکوں سے متعلق پوچھا گیا ہے۔ نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں رانامشہود نے کہا کہ نیب کے سوالوں کے جوابات پہلے بھی دے چکا ہوں ، انہوں نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول ان کاویژن تھا، حکومت میں شامل لوگ برے وقت سے ڈریں۔ نیب میں پیشی سے قبل بات چیت کرتے ہوئے رانا مشہود کاکہناتھا کہ کسی کا خیال ہےکہ سختیوں سے ڈرکر وفاداری تبدیل کرالیں گے تویہ اس کی بھول ہے۔ نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے یوتھ فیسٹول میگاکرپشن اسکینڈل میں پوچھ گچھ کے بعدرانا مشہود کو 22 جولائی کودوبارہ طلب کرلیا۔