Sunday, September 8, 2024

رانا مشہود نے اپنے متنازعہ بیان کی تردید کے بعد پھر تائید کر دی

رانا مشہود نے اپنے متنازعہ بیان کی تردید کے بعد پھر تائید کر دی
October 6, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی وزیر  رانا مشہود قلابازیاں کھانے لگے ، رانا مشہود نے چند روز قبل  ایک متنازعہ بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ تعلقات ٹھیک ہو گئے ہیں  جبکہ شہباز شریف ہمیشہ سے ہی  ان کی ترجیح رہے ہیں ۔ متنازعہ بیان پر میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوا تو دوسرے ہی روز رانا مشہود نے اپنے بیان کی تردید کر دی  جبکہ آج پھر اسی بیان کی تائید کرتے ہوئے  بیانات بدلنے کی ہیٹرک کر لی۔ رانا مشہود نے چند روز قبل اسٹیبلشمنٹ سے ن لیگ کے تعلقات ٹھیک ہونے اور دو ماہ بعد پنجاب میں حکومت بنانے کے حوالے سے متنازع داغا۔ ن لیگی رہنما کے متنازع بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل سی مچ گئی، پارٹی صدر شہبازشریف نے رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل کر کے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی، جس کے بعد رانا مشہود نے اپنے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ان کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ چند روز کے وقفے کے بعد رانا مشہود پھر میدان میں آگئے، اور سوشل میڈیا پر اپنے پہلے بیان کی تائید کردی۔ متنازع گفتگو، دوسرے دن تردید اور اب پھر تائید کےبعد رانا مشہود کو زبانی قلازیوں کا ماہر کہا جائے تو بےجا نہ ہوگا، تاہم دیکھنا یہ ہے کہ رانا مشہود کا ایک بار پھر اپنے بیان پر قائم ہونا ضمنی انتخابات سے قبل ان کی پارٹی پالیسی کا غماز ہے ئاکسی نئی کہانی کا ٹیزر ۔