Thursday, March 28, 2024

رانا مبشر اقبال کے خلاف بیوہ خاتون نے زمین پر قبضہ کرنے کی درخواست دیدی

رانا مبشر اقبال کے خلاف بیوہ خاتون نے زمین پر قبضہ کرنے کی درخواست دیدی
December 14, 2018
لاہور (92 نیوز) لیگی ایم این اے رانا مبشر اقبال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے۔ رانا مبشر اقبال کے خلاف بیوہ خاتون نے زمین پر قبضہ کرنے کی درخواست دیدی۔ نیب لاہور نے بیوہ خاتون کی درخواست منظور کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا خیابان امین ہاوسنگ سوسائٹی سے مل کر رانا مشبر اور اس کے ساتھیوں نے زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ رانا مشبر اور ساتھیوں نے محکمہ مال میں بھی ملی بھگت سے ریکارڈ میں جعلسازی کی ہے۔ متاثرہ بیوہ خاتون نے انصاف کے حصول کے لئے ڈی جی نیب لاہور سے امید لگا لی۔