Sunday, May 19, 2024

رانا شمیم نے نواز شریف کے دفتر میں بیٹھ کر بیان حلفی بنایا، شہباز گل

رانا شمیم نے نواز شریف کے دفتر میں بیٹھ کر بیان حلفی بنایا، شہباز گل
December 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے رانا شمیم نے نواز شریف کے دفتر میں بیٹھ کر بیان حلفی بنایا۔

شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا نواز شریف نے جعل سازی سے بیان حلفی تیار کیا۔ شریف خاندان نے اعلی عہدوں پر جعل سازی سے لوگوں کو فائز کیا۔ حکومت نوازشریف کی واپسی کا شدت سے انتظار کر رہی ہے۔ نوازشریف واپس آکر اپنی بقیہ سزا پوری کریں گے۔ چاہتے ہیں نوازشریف کا ویزہ مسترد ہو اور وہ جلد واپس آئیں۔

شہباز گل نے کہا رانا شمیم کو جعل سازی کرکے ہائیکورٹ کا جج بنانے کی کوشش کی گئی۔ کوشش ناکام ہونے پر رانا شمیم کو گلگت بلتستان میں چیف جج بنایا گیا۔ رانا شمیم کو جعل سازی سے چیف جج کےعہدے تک پہنچایا گیا۔