Saturday, May 4, 2024

رانا شمیم نے برطانیہ سے بیان حلفی جاری کروا کر پاکستان کو نقصان پہنچایا، گلگت بلتستان بار

رانا شمیم نے برطانیہ سے بیان حلفی جاری کروا کر پاکستان کو نقصان پہنچایا، گلگت بلتستان بار
November 27, 2021 ویب ڈیسک

گلگت (92 نیوز) گلگت بلتستان بار ایسوسی ایشن کے مطابق رانا شمیم نے برطانیہ سے بیان حلفی جاری کروا کر ریاست پاکستان کو نقصان پہنچایا۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف گلگت بلتستان بار ایسوسی ایشن نے مذمتی قرارداد منظور کر لیا۔ جی بی بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہے سابق جج رانا شمیم نے برطانیہ سے بیان حلفی جاری کروا کر ریاست پاکستان اور گلگت بلتستان سمیت ملکی عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ بیان حلفی عدالتوں سے عوام کے اعتماد کو متاثر کرنے کی مزموم کوشش کی گئی جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

بار ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق جج رانا شمیم نے دوران ملازمت گلگت بلتستان کی عدلیہ اور بار کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جس سے کافی عرصے تک عدالتی نظام ڈی ریل رہا۔ وہ ایک متنازع جج تھے جس کے فیصلے غیر مقبول رہے۔ سابق جج رانا شمیم تین سال تک سرکاری تنخواہ اور مرعات لیکر مزے کرتے رہے۔ انہوں  نے گلگت بلتستان ارڑد 2018 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اثر رسوخ سے پینشن بھی وصول کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سابق جج نے عدلیہ میں غیر قانونی بھرتیاں کروائیں جسکا کیس آج بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ قرارداد میں بیان حلفی کو قانون اور عدالتی اخلاقیات کے برعکس قرار دیتے ہوئے تمام الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔