Saturday, April 20, 2024

رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کی رسم قل میں سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کی رسم قل میں سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
June 2, 2015
کامونکی (92نیوز) کامونکی میں فائرنگ سے قتل ہونے والے ایم پی اے رانا شمشاداور ان کے بیٹے کی رسم قل اداکردی گئی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ کامونکی میں دو روز قتل ہونے والے لیگی ایم پی اے رانا شمشاداور ان کے بیٹے احمد شمشادکی رسم قل ان کے آبائی گھر میں ادا کی گئی۔ رسم قل میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال سمیت دیگر ایم این ایز، ایم پی ایزاور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں اور تاجربرادری کی بڑی تعداد نے مرحوم کےلئے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔