Friday, April 26, 2024

رانا ثنااللہ قتل عام کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں ،طاہر القادری

رانا ثنااللہ قتل عام کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں ،طاہر القادری
December 20, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ قتل عام کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نواز شریف کس عدل کی بات کرتے ہیں ۔ فیصلہ خلاف آئے تو یہ نا انصافی ہو گئی ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں کیا کھیل کھیلا گیا ۔ اس وقت نواز شریف کہاں تھے ۔
ماڈل ٹاون میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ فیصلہ اگر اپنی مرضی کا ہو تو ٹھیک اور خلاف آئے تو کہتے ہیں کہ عدل نہیں ہوا ۔ اس ملک میں انصاف اور قصاص ہو گا ۔ جس دن نوازشریف تحریک شروع کریں گے اسی دن ہم بھی تحریک شروع کر دیں گے ۔
طاہر القادری نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنائ اللہ سے 31 دسمبر تک مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
مسلم کانفر نس کے رہنما سردار عتیق نے کہا کہ باقر نجفی کی رپورٹ کے بعد مجرمان کی نشان دہی ہو چکی ہے اور مسلم کانفرنس کو یقین ہے کہ ریاستی دہشت گردی بے نقاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ ہیں اور پاکستان عوامی تحریک جو بھی فیصلہ کرے گی ہم ان کے ساتھ دیں گے ۔