Sunday, May 19, 2024

رانا ثناءاللہ کا حج سےمتعلق توہین آمیز بیان، فیصل آباد کےعوام میں غم وغصہ برقرار

رانا ثناءاللہ کا حج سےمتعلق توہین آمیز بیان، فیصل آباد کےعوام میں غم وغصہ برقرار
July 17, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کی جانب سے حج سے متعلق توہین آمیز بیان  پر فیصل آباد کے عوام کا غم و غصہ برقرار ہے۔ قومی امن کمیٹی کے کارکنوں نے سابق وزیر قانون کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ضلع کونسل چوک میں احتجاج مظاہرہ کیا اور رانا ثناء اللہ سے فوراً معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ مظاہرین نے ضلع کونسل چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی، شرکاء کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ اپنے بیان پر امت مسلمہ سے معافی مانگیں، حج کے عظیم فریضے کو ایک چور سے ملانا اسلام سے بغاوت ہے، اس بیان پر رانا ثناء اللہ کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ واضع رہے کہ رانا ثناء اللہ نے چند روز قبل نواز شریف کی لندن سے واپسی پر ان کے استقبال کو حج سے بڑا کام قرار دیا تھا، جسے مذہبی اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔