Sunday, September 8, 2024

رانا ثناءاللہ پر لگائے جانے والے الزامات کی انکوائری کیلئے کمیشن بنایا جائے: پی ٹی آئی    

رانا ثناءاللہ پر لگائے جانے والے الزامات کی انکوائری کیلئے کمیشن بنایا جائے: پی ٹی آئی     
August 17, 2015
لاہور(92نیوز)پی ٹی آئی نےراناثنااللہ کےخلاف الزامات کی انکوائری کےلیے کمیشن بنانےکامطالبہ کردیا۔ تفصیلات کےمطابق لاہورپریس کلب میں نیوزکانفرنس کرتےہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عمرچیمہ کاکہناتھاکہ چودھری شیرعلی کی جانب سے راناثنااللہ پرلگائے جانےوالے الزامات بالکل درست ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا سانحہ ماڈل ٹاؤن اورچودھری شیرعلی کےالزامات پرراناثنا اللہ کوعہدےسے ہٹاکرکمیشن کےذریعے اس کی انکوائری کی جائے۔ انہوں نےکہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کےدوران بھی راناثنا اللہ پرکافی الزامات لگے لیکن انہیں دوبارہ وزارت دیدی گئی۔ اب چودھری شیرعلی نےبھی راناثنا اللہ کےخلاف جوباتیں کی ہیں ان کی انکوائری کی جائے۔ پی ٹی آئی کےرہنماوں نے اٹک میں کرنل ریٹائرشجاع خانزادہ کی شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا۔