Tuesday, April 30, 2024

رانا ثناءاللہ قانون شکن اور شہر کا سب سے بڑا ٹارگٹ کلر ہے، بیس بندے مروائے: چودھری شیر علی

رانا ثناءاللہ قانون شکن اور شہر کا سب سے بڑا ٹارگٹ کلر ہے، بیس بندے مروائے: چودھری شیر علی
October 16, 2015
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیر مملکت عابد شیر علی کے والد سابق مئیر فیصل آباد چوہدری شیر علی نے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو ٹارگٹ کلر اور قانون شکن قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن اور بیٹے کی وزارت چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔ انہوں نے وزیر قانون کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ شہباز شریف پر بھی خوب چڑھائی کی۔ مئیر گروپ کے بیشتر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ نہ مل سکا تو چوہدری شیرعلی قیادت پر برس پڑے۔ کہتے ہیں بیٹے کی وزارت کا احسان نہ جتلایا جائے۔ شہباز شریف نے لیگی کارکنوں کو شیر کا نشان نہ دیکر وہ زیادتی کی جس کی اب کوئی تلافی نہیں۔ شیرعلی کا کہنا تھا کہ انہیں مجبور نہ کیا جائے، وہ مسلم لیگ اور بیٹے کی وزارت چھوڑنے کو تیار ہیں۔ شیرعلی نے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو قانون شکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شہر کا سب سے بڑا ٹارگٹ کلر ہے۔ بیس بندے مروا دئیے خود کو فیصل آباد کا چیف منسٹر سمجھتا ہے۔ پریس کانفرنس میں شیرعلی کے ہمراہ دیگر ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔ لیگی رہنما رانا ثناء کے ساتھ ساتھ قیادت پر بھی خوب برسے۔