Thursday, April 25, 2024

رانا ثناء26 روز بعد بھی زیرقبضہ ڈیرے کی ملکیت ثابت کرنے میں ناکام

رانا ثناء26 روز بعد بھی زیرقبضہ ڈیرے کی ملکیت ثابت کرنے میں ناکام
November 20, 2016

فیصل آباد (92نیوز) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے فیصل آباد میں سرکاری زمین پرتعمیر کئے گئے غیرقانونی ڈیرے کے معاملے پر چپ سادھ لی ہے۔ وزیر قانون چھبیس روز گزرنے کے باوجود بھی ڈیرے کی ملکیت ثابت نہیں کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ چھبیس روز گزرنے کے بعد بھی اپنے دعوے پر پورا نہیں اترے۔ فیصل آباد میں کوریاں والا پل پر واقع اپنے ڈیرے کی رجسٹری ابھی تک سامنے نہیں لا سکے جس سے ڈیرے کی ملکیت کا معاملہ مزید مشکوک ہوتا جا رہا ہے۔ ڈیرہ سکینڈل پر وزیرقانون پنجاب نے چوبیس اکتوبر کو نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ جگہ انیس سو چورانوے سے انکے نام رجسٹرڈ ہے۔ رانا ثنااللہ کے دعوے کا بھانڈا محکمہ ہاوسنگ کے ریکارڈ نے پھوڑ دیا جس کے مطابق اس جگہ پر غیرقانونی تعمیرات کی گئیں۔

فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے پروگرام ”فالواپ“ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھائیں گے اور وزیراعلیٰ پنجاب کو اس کانوٹس لینا چاہئے۔ ایم پی اے شیخ اعجازاحمد کا کہنا تھاکہ وہ راناثنااللہ کو ملکیت کے کاغذات سامنے لانے کا کہیں گے۔ مقامی انتظامیہ تنازع کے قانونی حل کی بجائے وزیرصاحب کے دباو¿ پرخاموشی اختیار کئے بیٹھی ہے۔