Wednesday, April 24, 2024

رانا ثناء کیخلاف کلر کہار میں 2 فارم ہائوس لینے پر اینٹی کرپشن کی تحقیقات

رانا ثناء کیخلاف کلر کہار میں 2 فارم ہائوس لینے پر اینٹی کرپشن کی تحقیقات
October 4, 2019
 راولپنڈی(92نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنماءاور سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی مشکلات مزید بڑھ گئیں،کلر کہار میں غیرقانونی سوسائٹی میں 2 فارم ہائوس لینے پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں۔ انٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی جی ماحولیات پنجاب عرفان نذیر سمیت 9 افسران کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ ایف ا ٓئی آر کے متن کے مطابق ڈی جی محکمہ ماحولیات عرفان نذیر نے کلرکہار میں ہاﺅسنگ سوسائٹی کو غیر قانونی طور پراین او سی جاری کیا، سوسائٹی کی وجہ سے پہاڑوں کی کٹائی سے قدرتی حسن اور ماحول کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ محکمہ ماحولیات اور ضلع کونسل کے افسران کی ملی بھگت سے غیر قانونی طریقے سے کام شروع کروایا۔غیر قانونی تعمیرات سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان بھی پہنچایا۔