Friday, April 26, 2024

رانا ثناء منشیات کیس پر جواب شہریارآفریدی آکر دینگے، مراد سعید کا ردعمل

رانا ثناء منشیات کیس پر جواب شہریارآفریدی آکر دینگے، مراد سعید کا ردعمل
January 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مواصلات مراد سعید نے جواب دیا کہ عدالت میں زیر التواء معاملات اسمبلی میں اٹھانا درست نہیں، منشیات کیس پر جواب شہریار آفریدی آکر دینگے۔ مراد سعید نے رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردعمل قرآن پاک ایوان میں لانے والوں کو سوچنا چاہیے، ہم حلف اٹھا کر آتے ہیں، اے این ایف آزاد اورخود مختار ادارہ ہے، معاملہ عدالت میں زیر بحث ہے، لیکن یہاں تقریریں جھاڑی جاتی ہیں، دو موقف ہیں، تصویر کے دو رخ ہیں، شہریار خان پیر کو اے این ایف کا موقف پیش کریں گے۔ انہوںنے رانا ثناءاللہ کے بیان پر ردعمل میںمزید کہا کہ ان کے اوپر سوالات ہم نے نہیں، شریف برادران نے اٹھائے، ماڈل ٹائون کیس میں جو بچی ہاتھ اٹھا اٹھا کر سوال اٹھاتی رہی، کیا وہ سچ نہیں، اے این ایف نے بیگ کا پوچھا تو اس وقت ہاں میں جواب دیا۔