Sunday, May 12, 2024

رانا ثناء اللہ کے دو ضمانتی مچلکے لاہور ہائیکورٹ آفس میں جمع کرا دیے گئے

رانا ثناء اللہ کے دو ضمانتی مچلکے لاہور ہائیکورٹ آفس میں جمع کرا دیے گئے
December 26, 2019
لاہور (92 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے دس دس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے لاہور ہائیکورٹ آفس میں  جمع کرا دیے گئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے ضمانتی مچلکے لاہورہائیکورٹ آفس میں  جمع کرادیئے گئے ، سابق میئر فیصل آباد رزاق ملک نے ضمانتی مچلکے جمع کرائے ۔ رانا ثنااللہ کی متفرق درخواست پر عدالت نے رہائی کے لیے مچلکے ہائیکورٹ آفس میں جمع کروانے کا حکم دیاتھا  ۔ ٹرائل ججز رخصت پرہونے کی وجہ سے جسٹس چودھری مشتاق احمد نے متفرق درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیارکیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا تھا ، عدالت نے دس دس لاکھ کے دو مچلکے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا ، انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج موسم سرما کی تعطیلات پرہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ جج کی عدم دستیابی کے باعث ٹرائل کورٹ میں ضمانتی مچلکے جمع نہیں کروائے جا سکتے۔ رانا ثنااللہ کی درخواست پر عدالت نے انہیں ضمانتی مچلکے لاہور ہائیکورٹ آفس میں جمع کرانے کاحکم دیا جس پر ضمانتی مچلکے جمع کر ادیے گئے ۔