Saturday, April 27, 2024

رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی

رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی
March 7, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور کی اینٹی نارکوٹکس عدالت میں رانا ثناء اللہ کیخلاف 15 کلو منشیات برآمدگی کیس پر مزید کارروائی کے لیے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ پراسیکیوٹر اے این ایف نے موقف اپنایا کہ جو دستاویزات چالان کے ساتھ نہیں وہ کیسے فراہم کر سکتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کے وکیل نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ میں اگلی بار عدالت کے سامنے گواہان کا ریکارڈ پیش کروں گا، اخبارات میں اشتہار دے کر گواہان کو بلایا گیا، اے این ایف پراسیکیوٹر عدالت کے سامنے اب بھی غلط بیانی کر رہے ہیں۔ وکیل رانا ثناء اللہ نے موقف میں کہا کہ میں تمام دستاویزات کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش ہوں گا، آئندہ سماعت ملتوی نہیں کروں گا۔ عدالت نے آئندہ سماعت فرد جرم عائد کیے جانے کے حوالے سے رکھ لی۔