Tuesday, May 21, 2024

رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی

رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی
January 4, 2020
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ کیخلاف پندرہ کلو ہیروئن برآمدگی کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ انسداد منشیات عدالت لاہورنے رہنمان لیگ راناثناءاللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی، نیب نے بھی دوہفتوں میں دوبارہ طلب کر لیا، پیشی پر اثاثہ جات فارم مکمل کرکے لانے کی ہدایت کردی۔ پندرہ کلو منشیات برآمدگی کے کیس میں  مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ اینٹی نارکوٹکس عدالت میں پیش ہوئے ، کیس کی سماعت اٹھارہ جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ میڈیاسے  گفتگو میں  رانا ثناءاللہ کا کہنا تھاکہ میاں نواز شریف کے بھیجے گئے خط میں ہی سیاسی جماعتوں کی عزت ہے ، خواجہ آصف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کے قوائد پر عمل ہونا چاہئے۔