Tuesday, April 23, 2024

رانا ثناء اللہ کی گرفتاری مکافات عمل ہے ، صمصام بخاری

رانا ثناء اللہ کی گرفتاری مکافات عمل ہے ، صمصام بخاری
July 2, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب رانا ثناء اللہ کی گرفتاری مکافات عمل ہے، سسٹم کی کمزوری ہے ورنہ انہیں بہت پہلے گرفت میں آنا چاہیے تھا، ظلم کی انتہا کرنیوالے بالآخر قانون کے کٹہرے میں آ ہی گئے۔ صمصام بخاری نے کہا کہ ہر گرفتاری کے بعد عمران خان پر الزام تراشی درست نہیں، عدالتیں آزاد ہیں،جو چاہے اپنی بے گناہی ثابت کرے، نواز لیگ کی توپوں کا رخ ہمیشہ غلط سمت میں رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، احتساب سب کا ہوگا، یہی تبدیلی ہے کہ اپنے وقت کے جابر بھی پکڑ میں آگئے ہیں، معجزہ تو یہ ہے کہ پیپلز پارٹی رانا ثنااللہ کا دفاع کر رہی ہے،کرپشن اورغلط کام کرنے والے کو انجام بھگتنا ہوگا۔