Friday, April 26, 2024

رانا ثناء اللہ کی گرفتاری بھونڈا اقدام ہے ، قمر زمان کائرہ

رانا ثناء اللہ کی گرفتاری بھونڈا اقدام ہے ، قمر زمان کائرہ
July 2, 2019
 لاہور (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا رانا ثناء اللہ کی گرفتاری بھونڈا اقدام ہے، ہیروئن برآمد ہونے کی کوئی ویڈیو بھی نہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ بولے رانا ثنا اللہ افغانستان سے نہیں، فیصل آباد سے آرہےتھے۔ راناثنااللہ کو اس طرح دبایا نہیں جا سکتا۔ یہ کوئی عقلی دلیل نہیں ہے کہ رانا ثنااللہ نے ایسا کیا ہو۔ انہوں نے کہا آصف زرداری کو بھی منشیات فروش بنا دیا گیا تھا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا حکومت نے چار پانچ روز قبل رانا ثنا اللہ سے سکیورٹی واپس لے لی۔ فواد چودھری نے کہا کہ گورنر  سندھ جادوگر ہے ۔ فواد چودھری تسلیم کر رہے ہیں کہ ہمارا گورنر ایسا کر دے گا۔ کیا اپنی حکومت گرانے والے گورنر کو فارغ نہیں کر دینا چاہئے؟۔ پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ بولے اپوزیشن مفاہمت کی بات کرے تو کہتے ہیں این آر او مانگتے ہیں۔ وزیراعظم سے گزارش ہے اپنےاتحادیوں پر نظر ڈالیں۔ جن کو سب سے بڑا کرپٹ اور ڈاکو کہتے تھے وہ حکومت کے اتحادی ہیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا دھاندلی سے اربوں روپے قیمت ادا کرکے بجٹ پاس کرایا گیا ہے۔ قوم کے ہر طبقے نے بجٹ کو مسترد کیا ہے۔ آئندہ بجٹ کو تمام لوگ فیل بجٹ کہہ رہے ہیں۔ ان کے ہتھکنڈوں کی بدولت ٹریڈ کم ہو رہی ہے۔