Tuesday, May 14, 2024

رانا ثناء اللہ کی فوٹیجز فراہم کرنیکی درخواست  مسترد،تحریری فیصلہ جاری

رانا ثناء اللہ کی فوٹیجز فراہم کرنیکی درخواست  مسترد،تحریری فیصلہ جاری
February 12, 2020
لاہور ( 92 نیوز) رانا ثناء اللہ کی فوٹیجز فراہم کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ،  عدالت نے  5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ   پراسیکیوشن  نے چالان میں تمام دستاویزات لف کر دی ہیں ، ملزم اپنے دفاع کے لیے چالان کے ساتھ لف تمام دستاویزات کی تصدیق شدہ کاپیاں حاصل کر سکتا ہے ۔ :رانا ثناء اللہ کے وکیل نے دلائل میں کہا تھا  کہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ انکے پاس رانا ثناء اللہ کی فوٹیجز ہیں، اے این ایف نے اپنی پہلی رپورٹ میں  رانا ثناء اللہ کی گرفتاری اور نگرانی کی کسی فوٹیج کا ذکر نہیں کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ  شہریار آفریدی اور ڈی جی اے این ایف رانا ثناء اللہ کے کیس میں پراسیکیوشن کے گواہ نہیں ہیں ، 265 سی آر پی سی کے تحت ملزم کو تمام دستاویزات اور ریکارڈ فراہم ملزم کا قانونی حق ہے  ، شہریار آفریدی سے فوٹیجز مانگنا 265 سی آرپی سی کے قانون پر پورا نہیں اترتا ۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ کی فوٹیجز فراہم کرنے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے ۔