Thursday, April 25, 2024

رانا ثناء اللہ کی عبوری ضمانت 25 مارچ تک منظور

رانا ثناء اللہ کی عبوری ضمانت 25 مارچ تک منظور
March 5, 2020
لاہور (92 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرلی ، عدالت کا لیگی رہنما کو پانچ ، پانچ لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دی  جب کہ  نیب سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ رانا ثناء اللہ نے ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر عبوری ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا ، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےسماعت کی ۔ رانا ثنااللہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام کے تحت انکوائری کر رہا ہے ، چیئرمین نیب نے اپنے اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے انکوائری کی منظوری دی۔ درخواست گزارنےمؤقف اختیارکیاکہ نیب ان اثاثوں کی تحقیقات کر رہا جو اے این ایف نےمنشیات اسمگلنگ کی رقم سے بنانے کا الزام لگایا ہے ، نیب کی طلبی نوٹسز کے بعد مسلسل  پیش ہو رہا ہوں،انکوائری کے دوران نیب کی طرف سے طلبی پر پیش ہوں گا،عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  نیب بلاتا کسی اور کیس میں ہے،گرفتار کسی اور کیس میں کر لیتا ہے ، نیب کی کارروائیاں سیاسی انتقام کےلیے استعمال کی جارہی ہیں، ہائیکورٹ کے معزز بینچ نے درخواست ضمانت منظور کی ہے جس پر مشکور ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  پوری کی پوری حکومت نواز شریف کی صحت پر الجھی ہوئی ہے، یہ اس حکومت کے بس کی بات نہیں کہ وہ ملک کو بحران سے نکال سکے، اس وقت تمام مسائل کا واحد حل مڈٹرم الیکشن ہیں۔