Saturday, April 27, 2024

رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی

رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد  کر دی گئی
November 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ، ملزم کے خلاف 15 کلو گرام منشیات اسمگل کرنے کا مقدمہ درج ہے ۔ انسداد منشیات عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ، اسپیشل جج سینٹرل نے بطور ڈیوٹی جج درخواست ضمانت مسترد کی ، رانا ثناءاللہ نے دوبارہ ضمانت کے لیے نئی درخواست دائر کی۔ کیس کی سماعت کے دوران فاضل جج نے اینٹی نارکوٹیکس فورس  کے وکیل سےاستفسار کیا کہ کیا رانا ثناء اللہ کے کیس کا تمام ریکارڈمکمل ہوچکاہے  جس پر وکیل اے این ایف نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثنااللہ کے کیس کا تما م ریکارڈ مکمل ہو چکا ہے۔