Tuesday, April 16, 2024

رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست عدالت نے منظور کرلی

رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست عدالت نے منظور کرلی
April 25, 2020
لاہور (92 نیوز) رانا ثناء اللہ کے وکلاء کی جانب سے اُن کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کرادی گئی۔ رانا ثنا اللہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ کورونا وائرس کے خدشہ کے باعث پیش نہیں ہو سکتا۔ عدالت نے رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر وکلاء کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا گیا۔ کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کردی گئی۔