Friday, May 10, 2024

رانا ثناء اللہ کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا

رانا ثناء اللہ کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا
January 15, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ، آمدن سے زائد اثاثوں اور منشیات کیس میں زیرتفتیش ہونےکےباعث نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ وزارت داخلہ نے مریم نواز اور جاوید لطیف کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی تصدیق کردی۔ ای سی ایل کا موسم پھر پلٹ آیا  ، مریم نواز ، رانا ثناء اللہ اور جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ۔ مریم نوازاورجاوید لطیف کا نام نیب کی سفارش پرشامل کیا گیا ہے ۔ چوہدری شوگرمل کیس میں نیب نے مریم نوازکے بیرون ملک جانے کے خدشات کے پیش نظر وزارت داخلہ سے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی ۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوردی گئی تھی ۔ ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ سابق سینیٹر وقاراحمد خان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے ۔