Thursday, May 9, 2024

رانا ثناء اللہ پھر نیب  میں طلب

رانا ثناء اللہ پھر نیب  میں طلب
January 9, 2020
لاہور ( 92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں  نیب نے رانا ثناء اللہ  کو 3فروری کو دوبارہ طلب کرلیا  ، سابق صوبائی وزیرکو زمینوں اور فارم ہاؤس کی مکمل دستاویزات کےہمراہ پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ تین فروری کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پوچھ گچھ کرے گی، ذرائع کے مطابق راناثناء اللہ کے خلاف نیب کو اہم ثبوت بھی مل گئے۔ رانا ثناء اللہ دو مرتبہ پہلے بھی نیب لاہور میں پیش ہو چکے ہیں  ۔ گزشتہپیشی کے موقع پر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ان پر پہلے بھی ایک الزام لگا تھا جو ثابت نہیں ہوا ، یہ الزام بھی ثابت نہیں ہوگا ۔