Friday, March 29, 2024

رانا ثناء اللہ اور فیملی اربوں روپے مالیت کی 24 پراپرٹیز کی مالک نکلی

رانا ثناء اللہ اور فیملی اربوں روپے مالیت کی 24 پراپرٹیز کی مالک نکلی
December 3, 2020

نیب رپورٹ کے مطابق صدر ن لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ اور اِن کی فیملی 24 پراپرٹیز کی مالک ہے، جس میں پلازے، کمپنیاں، گھر، فارم ہاؤسز اور زرعی زمین شامل ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے اثاثوں کی اصل مالیت ظاہر نہیں کی۔

رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کے خلاف 3 مختلف شکایات موصول ہوئیں، 3 دسمبر 2019ء کو آمدن سے زائد اثاثوں کے خلاف انکوائری شروع کی گئی جس میں 24 پراپرٹیز سامنے آئیں۔

رانا ثناء اللہ کی جائیدادیں لاہور، فیصل آباد میں واقع ہیں۔ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بھی ہے، اِن کے اثاثوں کی کُل مالیت اربوں میں ہے۔ رانا ثناء اللہ نے 2015-16 اور 2017ء میں مختلف سوسائٹیز میں کروڑوں کی سرمایہ کاری کی۔

رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ نے اپنے اثاثوں کی جو مالیت ظاہر کی وہ مارکیٹ ویلیو سے کافی کم ہے، رانا ثنا اللہ کے اثاثے اِن کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔