Saturday, April 20, 2024

رانا ثنا کے استعفے کی مکمل حمایت کرتےہیں، رہنما تحریک انصاف

رانا ثنا کے استعفے کی مکمل حمایت کرتےہیں، رہنما تحریک انصاف
January 12, 2018

سیال شریف (92 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے عمران خان کا پیغام پیر آف سیال کو پہنچا دیا۔ تحریک انصاف نے رانا ثنا اللہ کے استعفے کی حمایت کر دی۔
جہانگیر ترین بولے کہ ختم نبوت کی تحریک شروع کی گئی ہےاسکی تائید کرنے آئے ہیں۔ رانا ثنا کے استعفے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے غلام نظام الدین سیالوی کے ہمراہ سیال شریف میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کا پیغام لے کر آیا ہوں۔ تمام جماعتیں شہباز شریف کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔