Wednesday, April 24, 2024

رانا ثنا کو ہیروئن کے کیس میں گرفتار کیا گیا، بچہ بچہ کہہ رہا ہے کہ یہ جھوٹا کیس ہے، شاہد خاقان

رانا ثنا کو ہیروئن کے کیس میں گرفتار کیا گیا، بچہ بچہ کہہ رہا ہے کہ یہ جھوٹا کیس ہے، شاہد خاقان
July 12, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا رانا ثنا کو ہیروئن کے کیس میں گرفتار کیا گیا۔ بچہ بچہ کہہ رہا ہے کہ یہ جھوٹا کیس ہے۔ شاہد خاقان اور دیگر لیگی رہنماؤں نے رانا ثنا کے گھر میں میڈیا سے گفتگو میں کہا انصاف کے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔ حکومت بلیک میل کرنا شروع کر دے تو انصاف کیسے ہو گا؟ ۔ انہوں نے کہا جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی میں تضاد ہے۔ سینیٹ کا ایک بھی رکن بک جاتا ہے تو اس سے بڑی شکست نہیں ہو گی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا رانا ثناء اللہ کیلئے جیل میں گھر کا کھانا لانے کی اجازت نہیں۔ انہیں گرمی میں رکھا گیا ہے اور ادویات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں۔ انہوں نے کہا ڈی جی اے این ایف اور ایک وزیر نے ان پر عجیب عجیب الزامات لگائے لیکن ایک دن کا بھی جسمانی ریمانڈ حاصل نہیں کیا۔ کہا گیا کہ عالمی نیٹ ورک ہے تو ان سے تفتیش کرتے مگر اب حکومت بھی اس کیس سے دور ہوتی جا رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی بولے ایک سینئر پارلیمنٹرئین کو ہیروئن کے کیس میں گرفتار کیا گیا جس کو عقل تسلیم نہیں کرتی۔ بچہ بچہ کہتا ہے کہ یہ جھوٹا کیس ہے۔ کیا فیصل آباد سے ہیروئن لاہور آتی ہے؟ آج تک ایسے کتنے لوگ گرفتار کیے ہیں؟۔ اس کیس کی حقیقت جلد سامنے آ جائے گی۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا چیئرمین سینیٹ کیلئے حاصل بزنجو سے مضبوط اور موزوں امیدوار کوئی نہیں تھا۔ انہیں اپوزیشن کی تمام جماعتوں اور ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ حاصل بزنجو ایک بڑی جمہوریت پسند شخصیت ہیں۔ انہیں آسانی سے اپنا چیئرمین سینیٹ منتخب کروا لیں گے۔