Wednesday, April 24, 2024

رانا ثنا اللہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد کسانوں کا ملتان روڈ پر جاری دھرنا ختم  

رانا ثنا اللہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد کسانوں کا ملتان روڈ پر جاری دھرنا ختم  
June 4, 2015
لاہور(92نیوز)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ملتان روڈ پرکسانوں کا دھرنا ختم ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کسانوں نے احتجاجی دھرنا دیا،۔کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے کئی دفعہ وعدہ خلافی کی اب حکومت پر اعتبار نہیں،اب کسان صرف تحریری ضمانت پر ہی مطمئن ہونگے۔ واضح رہے کہ پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کیلئے آنے والے کسانوں کو پولیس نے ملتان روڈ پر ہی روک لیا۔ جس پر کسانوں نے احتجاج کیا،احتجاج کے باعث ملتان روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اوربدترین ٹریفک جام رہا، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر رانا طارق اشفاق نے کہا کہ اب حکومت سے جو بھی بات ہوگی وہ تحریری ہوگی،پنجاب بھر سے آئے ہوئے کسانوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے ریٹ آسمانوں کو چھو رہے ہیں،باردانہ دینے کے وعدے پورے نہیں ہورہے اور حکومت کسان مکاﺅ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ڈی آئی جی حیدر اشرف اور موٹر وے حکام نے کسان رہنماﺅں سے مذاکرات کئے  جس کے بعد کسانوں کا دھرنا قریبی فیکٹری میں منتقل کر کے ملتان روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا۔کسانوں کا دھرنا طویل ہوا تو حکومتی سطح پر بھی وزرا بھی دھرنا ختم کرانے کیلئے حرکت میں آگئے ۔ وفاقی وزیررانا ثنا اللہ اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ کسانوں کے پاس پہنچ گئے جہاں انہوں نے کسان اتحاد سے مذاکرات  کے بعد کنٹینر پر کھڑے ہوکر کا کسانوں سے خطاب کیا ۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ  حکومت گندم کا ایک ایک دانہ کسانوں سے خریدے گی اور بجلی کے بلوں پر بھی مشاورت کے بعد سبسڈی دی جائے گی ۔ رانا ثنا اللہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد کسانوں کے دھرنا ختم کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں کی راہ لی ۔