Tuesday, May 7, 2024

رانا ثنا اللہ کے بعد سائرہ افضل تارڑ کے بھی توہین آمیز کلمات،سوشل میڈیا پر بھونچال آگیا

رانا ثنا اللہ کے بعد سائرہ افضل تارڑ کے بھی توہین آمیز کلمات،سوشل میڈیا پر بھونچال آگیا
July 16, 2018
جلالپور بھٹیاں ( 92 نیوز ) حکومت کیا گئی مسلم لیگ ن کے ارکان  اور سابق وزرا  بوکھلاہٹ کا ہی شکار ہو گئے ،  رانا ثنا اللہ کے مذہب سے متعلق توہین آمیز الفاظ کی گونج ابھی کم نہ ہوئی تھی کہ  سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے اللہ تعالیٰ کی ذات سے متعلق الفاظ نے نئی طوفان برپا کر دیا۔ جلالپور بھٹیاں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ بھی تجربات سے سیکھتا ہے ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھونچال آگیا اور ن لیگ کو سوشل میڈیا اور مذہبی حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مذہبی اسکالر مفتی نعیم نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایسی باتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،مفتی نعیم کا کہنا ہے یہ ہمارے حکمران کیسے بنیں گے ۔مفتی فاروق القادری نے سائرہ افضل تارڑ کو فوری توبہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ سائرہ افضل تارڑ کے توہین آمیز الفاظ سے قبل  رانا ثنا اللہ بھی نواز شریف کے استقبال کو حج سے بڑا کام قرار دے چکے ہیں۔