Monday, May 6, 2024

رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات کیس ، ڈی ایس پی ملک خالد کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات کیس ، ڈی ایس پی ملک خالد کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا
July 6, 2019
 لاہور (92 نیوز) رانا ثناءاللہ منشیات کیس کی گرہیں کھلنے لگیں۔ لاہور سے ڈی ایس پی ملک خالد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ پنجاب پولیس کے ایک ایس ایس پی کی گرفتاری کیلئے بھی آئی جی سے رجوع کرلیا گیا۔ ملک خالد نے طویل عرصہ بطور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ ڈی ایس پی فیصل آباد میں ڈیوٹی سرانجام دی اور رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ اے این ایف نے ایک ایس ایس پی کی گرفتاری کے لیے بھی آئی جی پنجاب سے رجوع کر لیا اور مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے۔ رانا ثناءاللہ کےحلقے سے ایک سابق یو سی چیئرمین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ تین ماہ قبل اے این ایف نے گوجرہ موٹروے انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 57 کلو 600 گرام افیون برآمد کی تھی۔ پشاور کا رہائشی اسمگلر محمد رفیق گرفتار ہوا تھا جس نے رانا ثناء اللہ سے متعلق اہم انکشافات کیے تھے۔ انٹرنیشنل منشیات فروش محمد رفیق خان بادشاہ خان کے نام سے مشہور ہے، وزیِر انسدادِ منشیات شہریار آفریدی نے بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بڑی گرفتاری کا ذکر کیا تھا۔